سلمان خان دلہا بننے کے انتہائی قریب تھے، اچانک شادی منسوخ کردی
سلمان خان دلہا بننے کے قریب تھے کہ چند روز قبل شادی سے انکارکردیا۔ بھارتی فلم پرڈیوسر اور اداکار سلمان خان کے بہترین دوست ساجد نادیڈوالا نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ سلمان خان نے سال 1999 میں اپنے والد سلیم خان کی سالگرہ کی تاریخ پر نومبر میں شادی کرنے کا فیصلہ کیا تھا اور صرف انہوں نے نہیں بلکہ میں نے بھی فیصلہ کیا تھا کہ ہم ایک ہی دن شادی کریں گے۔
نہوں نے بتایا کہ سلمان اور میری شادی کے تمام دعوت نامے تقسیم ہوگئے تھے لیکن پھر اچانک شادی سے صرف5 دن پہلے انہوں نے اپنا ارادہ تبدیل کرلیا اور اپنی شادی منسوخ کردی جس کے بعد انہوں نے آج تک شادی نہیں کی۔واضح رہے کہ سلمان خان کے حوالے سے پچھلے کافی عرصے سے یہ افواہیں گردش کررہی ہیں کہ اٴْن کے اور رومانیہ کی ٹی وی میزبان لولیا ونچر کے درمیان دوستی سے بڑھ کر تعلق ہے اور وہ جلد شادی کرنے والے ہیں۔2018 میں لولیا نے ان تمام افواہوں کی تردید کردی تھی لیکن کافی عرصے سے یہ دونوں پھر سے ایک ساتھ نظرآرہے ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان آج کل اپنے پینول فارم ہائوس پر موجود ہیں جہاں وہ لاک ڈائون کی زندگی سے لطف اندوز ہورہے ہیں اور اٴْن کے ساتھ وہاں لولیا بھی موجود ہیں۔
Comments
Post a Comment