بھارتی پولیس نے پاکستان کا جاسوس غبارہ پکڑنے کا دعویٰ کردیا
بھارتی پولیس نے کھیتوں سے ملنے والے کھلونا غباروں
پاکستانی جاسوس قرار دے دیا، خفیہ ایجنسی بھی حرکت میں آگئی
بھارتی پولیس نے پاکستان کا جاسوس غبارہ پکڑنے کا دعویٰ کردیا، بھارتی پولیس نے کھیتوں سے ملنے والے کھلونا غباروں کو پاکستانی جاسوس قرار دے دیا، خفیہ ایجنسی بھی حرکت میں آگئی، تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست راجستھان میں ضلع شری گنگانگر کے مٹیلی راٹھن تھانہ علاقہ میں ایک کھیت میں مبینہ طور پر پاکستان کی جانب سے آیا ہوا کھلونا نما غبارہ برآمد ہوا۔لیکن بھارتی پولیس نے روایت برقرار رکھتے ہوئے انہیں پاکستانی جوسوس قرار دیدیا۔ بھارتی پولیس کے مطابق صبح دولت پورہ گاؤں کے قریب لوگوں نے کرشن لال جاٹ کے کپاس کے کھیت میں کٹیلی تاربندی کے نزدیک غبارہ دیکھا۔ پولس کے مطابق غبارہ نما کھلونا تقریباً دو فٹ لمبا اور ایک فٹ چوڑا تھا، پلاسٹک سے بنے اس غبارہ پر پی آئی اے کے ساتھ نیچے کی طرف انگریزی میں کچھ مشکوک قسم کے نمبر لکھے تھے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ یہ بھی ممکن ہے کہ یہ کھلونا بنانے والی کمپنی کا کوئی کوڈ نمبر ہو۔ غبارہ پر پاکستان کا چاند تارہ کا نشان بھی ہے، پولیس نے غبارہ ضبط کرلیا ہے۔ پولیس کی جانب سے خیال کیا جارہا ہے کہ پاکستان نے جاسوسی کی لیے یہ غبارہ چھوڑا ہے۔ اس حوالے سے بھارتی خفیہ ایجنسی بھی تحقیقات کر رہی ہے اور غبارہ اب انکی تحویل میں ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھی بھارتی اداروں کی جانب سے پاکستان کیخلاف مضحکہ خیز دعوے کیے جاتے رہے ہیں جسے آج تک ثابت نہیں کیا جا سکا۔مئی کے مہینے میں بھارتی فوج نے کشمیر کا تھوا سیکٹر سے پاکستان کا جاسوس کبوتر پکڑ لیا تھا، بھارتی فوج کی جانب سے کہا جا رہا تھا کہ اس کبوتر پر شک ہے کہ یہ جاسوسی کی ٹریننگ لیتا رہا ہے۔ اس بات پر بین الاقوامی میڈیا پر بھی بھارت کی جگ ہنسائی ہوئی تھی اور بعد میں اس کبوتر کر چھوڑ دیا گیا تھا۔
Comments
Post a Comment