برازیل میں کورونا وائرس کی تباہ کاریاں جاری
گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 42 ہزار کے قریب نئے کیسز سامنے آ گئ
رازیل میں کورونا وائرس کی تباہ کاریاں جاری۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 42 ہزار کے قریب نئے کیسز سامنے آ گئے۔ تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس نے جہاں دنیا بھر کی حکومتوں کو پریشان کر کے رکھ دیا ہے وہاں عام آدمی کے معمولات زندگی بھی بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔ اس وقت کورونا وائرس کی وباء کے باعث دنیا بھر کے ممالک کو تقریباََ ایک جیسے مسائل کا سامنا ہے جبکہ سپر پاور امریکہ جیسا ملک بھی اس وباء کے آگے بے بس ہے۔کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک بھی امریکہ ہے جہاں وائرس کی تباہ کاریاں باقی ممالک کے لیے عبرت کا نشان بنی ہوئی ہیں۔ امریکہ کے بعد مہلک وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک برازیل ہے جہاں انفیکشن کی یومیہ تعداد اپنی ریکارڈ سطح کو پہنچ چکی ہے۔
تازہ اعداد و شمار کے مطابق برازیل میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 41 ہزار 857 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی کل تعداد 19 لاکھ 26 ہزار 824 ہو گئی ے۔
Comments
Post a Comment